Breadcrumb Abstract Shape
Breadcrumb Abstract Shape

(یومِ سیاہ – 27 اکتوبر / Kashmir Black Day)

آج گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز-II، رنگ روڈ پشاور میں (یومِ سیاہ) کے موقع پر ایک پُرامن تقریب منعقد ہوئی۔ یہ دن کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی افواج کے 27 اکتوبر 1947ء کے غیر قانونی قبضے کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا گیا۔

تقریب کا آغاز صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی سے ہوا، جس کے ذریعے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اساتذہ اور طلباء نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر پرامن واک میں حصہ لیا۔ واک کے دوران طلباء نے پرجوش انداز میں “کشمیر بنے گا پاکستان” اور “ہم کیا چاہتے، آزادی” جیسے نعرے لگائے۔

واک کے بعد پرنسپل صاحب نے اپنے خطاب میں کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کی عوام ہر مشکل وقت میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو اُن کا حقِ خود ارادیت دلانے میں عملی کردار ادا کریں۔

آخر میں شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت اور کشمیری عوام کی آزادی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *